ETV Bharat / state

منڈی کے لوگوں کی مشکلات کب حل ہوں گی؟

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ، تحصیل منڈی میں گزشتہ کئی برسوں سے عوام کا مطالبہ رہا ہے کہ منڈی میں ڈگری کالج اور بائی پاس پل کی تعمیر کی جائے مگر اب تک ان کا مطالبہ پورا نہیں ہو سکا ہے۔

author img

By

Published : Dec 30, 2019, 11:42 AM IST

منڈی کے لوگوں کی مشکلات کب حل ہوگی؟
منڈی کے لوگوں کی مشکلات کب حل ہوگی؟

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے منڈی میں ڈگری کالج کی منظوری تو دی تھی لیکن ابھی تک ڈگری کالج کی عمارت تعمیر نہیں ہو سکی ہے۔

منڈی کے لوگوں کی مشکلات کب حل ہوگی؟

اس دوران سول سوسائٹی منڈی کے آرگنائزر عبدالاحد بھٹ نے کہا کہ 'منڈی کو ڈگری کالج دینا انتظامیہ کا اچھا قدم تھا۔ تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود اس پر عمل نہیں ہو سکا ہے۔'

انہوں نےکہا کہ 'یہاں کے غریب عوام اپنے بچوں کو پونچھ بھیج کر تعلیم نہیں دلوا سکتے تھے لیکن ڈگری کالج کی فراہمی سے یہ امید پیدا ہوئی تھی کہ اب ان غریبوں کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع نصیب ہوگا۔'

عبدالاحد بھٹ نے کہا کہ 'منڈی بائی پاس پل کا کام بھی جوں کا توں ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کا جام ایک دو گھنٹے لگا رہتا ہے جس سے راہگیر اور سکولی طلبا و طالبات پریشانیوں سے دوچار ہو رہے ہیں۔'

انہوں نے ڈگری کالج کی عمارت اور بائی پاس پُل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کیا تا کہ عوام کو پریشانیوں سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

Intro:منڈی کے لوگوں کو درپیش مشکلات کب حل ہوگی؟
Body:ڈگری کالج کی عمارت ار بائی پاس پل کا کام سست روی کا شکار۔ عبدالاحد بھٹ
Conclusion:عرفان مغل
منڈی//ضلع پونچھ تحصیل منڈی میں گزشتہ کئی سالوں سے عوام کی مانگ رہی تھی کہ منڈی میں ڈگری کالج اور بائی پاس پل کی تعمیر کی جائے تاکہ یہاں کی عوام ار طلباء و طلبات کو مشکلات سے راحت مل سکے - عوام کی مشکلات دیکھتے ہوے انتظامیہ نے منڈی میں ڈگری کالج کی منظوری تو دی تھی- لیکن ابھی تک ڈگری کالج کی عمارت نہ ہونےکی وجہ سے کالج میں زیر تعلیم طلبہ و طلبات کو سخت پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے- اس دوران سیول سوسائیٹی منڈی کے آرگنائیزر عبدالاحد بھٹ نے ذرائع سے بات کرتے ہوے کہا کہ منڈی کو ڈگری کالج دینا انتظامیہ کا اچھا قدم تھا- لیکن ایک سال گزر جانے کے بعد بھی ڈگری کالج کا کام نہیں ابھی تک نا لگ پایا- اور ابھی تک کوئی کسی جگہ کا تعین مکمل طور پر انتظامیہ نہیں کرپائی ہے- انہوں نےکہا کہ یہاں چنڈک تا لورن اور ساوجیاں قریب 40 پنچائیتوں کی غریب عوام کے بچوں کو اس ڈگری کالج کے کھلنے سے فائیدہ ہوا ہے- اس سے قبل یہاں کی غریب عوام اپنے بچوں کو پونچھ بھیج کر تعلیم نہیں دلواسکتی تھی - لیکن ڈگری کالج کی فراہمی سے یہ امید لگتی ہے کہ اب ان غریبوں کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا موقع نصیب ہوگا لیکن عمارت نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- انہوں نے کہا کہ منڈی بائی پاس پل جس کا کام جوں کا توں ہے بازار میں گاڑیوں کا جام ایک دو گھنٹے لگا رہتا ہے جس سے رہگیر اور سکولی طلباء و طالبات پریشانیوں سے دوچار ہورہے ہیں۔ انہوں نے ڈگری کالج کی عمارت اور بائی پاس پُل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کی مانگ کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر سے گزارش کی ہے کہ وہ منڈی عوام کے اس دیرنہ مانگ کو پورا کرنے کے لئے اقدام اٹھائیں تا کہ اس غریب عوام کو پریشانیوں سے دوچار نہ ہونا پڑے-
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.