ETV Bharat / state

پی ڈی پی کی میٹنگ پر قدغن، سیاسی جماعتیں برہم

نیشنل کانفرنس نے انتظامیہ کی طرف سے پی ڈی پی پارٹی کی میٹنگ پر قدغن لگانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ' ایسے اقدامات جمہوریت، آئین اور قانونی کے منافی ہیں۔'

پی ڈی پی کی میٹنگ پر قدغن عائد کرنے پر سیاسی جماعتیں برہم

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 7:08 AM IST

Updated : Sep 4, 2020, 9:58 AM IST

پی ڈی پی کی جانب سے ایک برس کے بعد جمعرات کو طلب کی گئی اعلیٰ سطحی میٹنگ پر انتظامیہ کی طرف سے قدغن عائد کرنے پر وادی کشمیر میں سیاسی جماعتوں نے اس کی مزمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے محسور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پارٹی میٹنگ منسوخ ہونے کے بعد پی ڈی پی دفتر جموں میں خاموشی

نیشنل کانفرنس نے انتظامیہ کی طرف سے پی ڈی پی پارٹی کی میٹنگ پر قدغن لگانے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ' ایسے اقدامات جمہوریت، آئین اور قانونی کے منافی ہیں۔'

پی ڈی پی: میٹنگ میں شرکت کی اجازت نہ دیے جانے پر ویڈیوز جاری

پارٹی کے ترجمان عمران نبی ڈار نے اپنے ایک بیان میں پی ڈی پی کے اجلاس میں شرکت کرنے سے روکنے کیلئے پولیس کی طرف سے پارٹی رہنماؤں کو بند کرنے کے اقدام کو ناقابل قبول قرار دیا اور کہا کہ ایسے اقدامات تاناشاہی اور لاقانونیت کی عکاسی کرتے ہیں۔

این سی ترجمان نے کہا کہ انتظامیہ کو سیاسی جماعتوں کے اجلاسوں کے انعقاد کو روکنے کا کوئی حق نہیں اور مستقبل میں ایسے اقدامات سے گریز کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کرتی ہے اور کسی بھی فرد کی انفرادی آزادی پر کسی بھی قسم کی قدغن نہیں ہونی چاہئے۔

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے سینئر رہنما دلاور میر نے اس قدغن کو غیر قانونی اور غیر جمہوری قدم قرار دے کر کہا کہ انتظامیہ کو سیاسی سرگرمیوں کی بحالی کے لئے راہ ہموار کرنی چاہئے نہ کہ ان اقدام پر روک لگانی چاہے۔

دلاور میں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ انہیں محسور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو رہا کرکے سیاسی سرگرمیوں کا ماحول بنانے کہ کوشش کرے۔

کمنوسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسٹ) کے جموں وکشمیر کے جنرل سیکرٹری یوسف تاریگامی نے کہا کہ پی ڈی پی کی میٹنگ پر قدغن لگانا بی جی پی حکومت کے نارملسی کے دعوے پر پردہ فاش کر رہا ہے۔

تاریگامی نے انتظامیہ کے قدغن کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پانچ اگست کے بعد اگر کشمیر میں بھاجپا حکومت نے کوئی اقدام اٹھایا ہے وہ جمہوریت کا خاتما کیا ہے۔

انہوں کہا کہ حکومت کو پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو رہا کرکے سیاسی سرگرمیوں کی بحالی کی شروعات کرنے چاہئے اور قدغنوں کا ماحول ختم کرنا چاہئے۔

Last Updated : Sep 4, 2020, 9:58 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.