ETV Bharat / state

پولیس اہلکار نشیلی ادویات سمیت گرفتار - ڈرگ مافیا کے خلاف کمر کس لی

جموں و کشمیر پولیس نے سماج سے نشے کو ختم کرنے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے اور اسی مہم کے دوران ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پسوال نے ڈرگ مافیا کے خلاف کاروائی کر کے اپنی منشا ظاہر کردی ہے۔

پولیس اہلکار نشیلی ادویات سمیت گرفتار
پولیس اہلکار نشیلی ادویات سمیت گرفتار
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 7:11 AM IST

گاندربل پولیس نے ایک مثال قائم کرتے ہوئے ہوئے اپنے ہی محکمے کے ایک پولیس اہلکار کو کو رنگے ہاتھوں نشیلی ادویات کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ گاندربل کے کرہما علاقے سے مصدقہ اطلاع ملنے پر پولیس نے ایک چھاپے کے دوران پولیس اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جن سے چند نشیلی ادویات ضبط کیے گئے۔ تاہم پولیس نے جب ان کی تفتیش کی تو ممنوعہ کف سیرپ کوڈین فوسپیٹ کی بوتلیں بڑی مقدار میں ان کے گھر سے برآمد کی۔

پولیس اہلکار نشیلی ادویات سمیت گرفتار
پولیس اہلکار نشیلی ادویات سمیت گرفتار

پولیس نے کہا کہ 800 کوڈین فوسپیٹ کی بوتلیں پولیس اہلکار کے گھر سے برآمد کی گئی ہے۔

ایس ایس پی گاندربل نے کہا کہ ' معاشرہ اور نوجوانوں کو تباہ کرنے میں جس کسی کا بھی ہاتھ ہوگا اسے بخشا نہیں جائے گا ۔'

انہوں نے کہا کہ ملوث افراد کی جائیدادکو بھی ضبط کیا جا سکتا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ ایسے لوگوں کے خلاف اپنی آواز اٹھائیں اور پولیس کا ساتھ دیں۔

مقامی لوگوں نے پولیس کی اس کوشش کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی گاندربل اپنے وعدے کے مطابق محمکہ میں جاری بدعنوانی کو ختم کرنے میں کوشاں ہیں۔

عوام نے پولیس سے ایسی کارروائیاں جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.