ETV Bharat / state

بانڈی پورہ میں بی جے پی رہنما کی ہلاکت سے متعلق پولیس کا بیان - بانڈی پورہ ہلاکتیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں گزشتہ دن بی جے پی کے مقامی رہنما وسیم باری شیخ کو ان کے بھائی اور والد سمیت ہلاک کردیا گیا ہے۔

بانڈی پورہ ہلاکتوں سے متعلق پولیس کا بیان

author img

By

Published : Jul 9, 2020, 7:16 AM IST

Updated : Jul 9, 2020, 7:22 AM IST

جموں و کشمیر پولیس نے وسیم باری شیخ اور ان کے کنبہ کے اراکین کی ہلاکت سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق گزشتہ رات قریب 20:45 بجے عسکریت پسندوں نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے مسلم آبادی والے علاقے میں بی جے پی کے مقامی رہنما کی رہائش گاہ کے باہر ان پر اور ان کے کنبے کے اراکین پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اس حملے میں بی جے پی رہنما ہلاک ہوگئے جن کی شناخت وسیم باری کے طور پر ہوئی ہے، ان کے والد بشیر احمد اور بھائی عمر بشیر بھی شدید زخمی ہوگئے تھے، تینوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔

بانڈی پورہ ہلاکتوں سے متعلق پولیس کا بیان

یہ بھی پڑھیں

کشمیر: بی جے پی کے ریاستی کارگزار رُکن شیخ وسیم باری ہلاک

بیان میں کہا گیا ہے کہ وسیم باری امن پسند اور جمہوریت نواز تھے۔ ان کی حفاظت کے لیے 10 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھ لیکن حملے کے وقت ان کے ساتھ کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

پولیس نے اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفتیش جاری ہے اور پولیس کے اعلی افسران اس حملے کے مکمل حالات کا تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ہلاک شدہ رہنما اس حملے کے وقت کیوں بغیر کسی سکیورٹی کے تھے، اس کی بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

پولیس بیان کے مطابق ہلاک شدہ رہنما کی حفاظت کے لیے تعینات اہلکاروں کو پولیس ایکٹ کے تحت ڈیوٹی میں لاپرواہی اور غفلت برتنے پر حراست میں لیا گیا۔ علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے اور تلاشی کارروائی جاری ہے۔

Last Updated : Jul 9, 2020, 7:22 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.