پولیس کا کہنا ہے کہ 11 جنوری کو رعناواری کے رہنے والے نوجوان زیان چستی کے قتل میں تین ملزمان محمد زاہد بھٹ اور فیضان فدا بھٹ ساکنہ الاہی باغ صورہ اور واجد الطاف ساکنہ نوہٹہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان تینوں ملزمان کو 12 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا ہے اور مقدمہ درج کرکے اس معاملے کی مزید پوچھ تاچھ جاری ہے۔
ایس پی سرینگر (نارتھ) سندیپ گپتا نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ سامنے آیا کہ ملزمان اور مقتول کے درمیان لین دین کا معاملہ تھا جو وقتل کی ایک وجہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 'ہم معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں اور یہ جاننے کی کوشش میں ہیں کہ کیا لین دین کے علاوہ قتل کی وجہ کچھ اور بھی ہے'۔