جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں پولیس نے عوامی شکایات پر قومی شاہراہ چندرکورٹ میں ناکہ لگا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے سینکڑوں ڈرائیورز کو چالان کیا۔
عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کو گاڑیوں میں 50 فیصد سواریاں بیٹھانے اور 30 فیصدی مسافروں سے کرایہ وصول کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
تاہم پہاڑی ضلع رامبن کی رابط سڑکوں اور قومی شاہراہ پر ٹاٹا سومو اور، میٹاڈور ڈرائیور مسافروں کو اور لوڈنگ میں بٹھانے کے علاوہ کرایہ زیادہ وصول کرتے ہیں۔
عوامی شکایات پر ضلع پولیس سربراہ کے حکم پر پولیس اسٹیشن چندرکورٹ نے قومی شاہراہ پر ناکہ لگا کر مسافر بردار گاڑیوں کی چیکنگ کرکے اور لوڈینگ، کاغذات نہ ہونے کی پاداش میں سینکڑوں گاڑیوں کے چلان کئے گئے جو قوانین خلاف مرتکب پائے گئے تھے اور ان سے جرمانہ بھی وصول کئے گئے۔
ڈرائیور اور ٹرانسپورٹ مالکان کو ہدایت جاری کی گئی وہ مسافروں سے زیادہ کرایہ نہ وصول کریں اور ناہی ہی کنجائش سے زیادہ بٹھائیں اگر اس حکم نامہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوئی پایا گیا تو اُس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ۔
تاہم لوگوں نے پولیس انتظامیہ سے اپیل کی ہے ضلع بھر میں پولیس اس قسم کے ناکہ اپنے تھانہ حدود میں لگا کر عوام کو اِن لوٹ کھسوٹ کرنے والوں سے بچایا جائے۔