جموں کشمیر پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی او کوکرناگ اور ان کے ہمراہ ایس ایچ او لارنو منشیات کے خلاف اپنی مسلسل کوششوں میں ایک چھاپہ مار کاروائی کے دوران 500 گرام وزنی ہیروئن جیسے منشیات برآمد کر لیا۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یہ سامان ایک منشیات فروش کے ذریعے بیدہاڈ سے میر بازار پہنچانا تھا۔
اطلاعات کے مطابق ضلع اننت ناگ کے بیدہاڈ لارنو کے ایک رہائش گاہ میں منشیات کا لین دین ایک گھر کے اندر ہو رہا تھا۔
پولیس نے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔اس سلسلے میں لارنو پولیس نے ایف آئی آر نمبر 49/2020 درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔