ETV Bharat / state

کشمیر میں جزوی انٹرنیٹ بحالی پر امریکی ردعمل - جموں و کشمیر میں تقریباً چھ ماہ کے بعد 2جی انٹرنیٹ سروس بحال

سینئر امریکی سفارتکار ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں جزوی یا کلی طور پر انٹرنیٹ خدمات کی بحالی خوش آئند ہے۔

کشمیر میں جزوی انٹرنیٹ بحالی پر امریکی ردعمل

author img

By

Published : Jan 25, 2020, 12:34 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 8:39 AM IST

امریکہ کی نائب معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور ایلس ویلز نے حال ہی میں ختم ہونے والے تین ملکی دورے کے بارے میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ' مجھے جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی جزوی یا کلی بحالی سمیت کچھ اضافی اقدامات دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔'

واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے جموں و کشمیر میں تقریباً چھ ماہ کے بعد 2جی انٹرنیٹ سروس بحال کی ہے لیکن سوشل میڈیا پر پابندی برقرار رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات کا علم ہے کہ امریکی سفیر اور دیگر غیر ملکی سفارت کاروں کے دورۂ کشمیر کو پریس میں بڑے پیمانے پر کور کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ایلس ویلز کشمیر کے معاملے پر آواز اٹھاتی رہی ہیں۔ حال ہی میں بھارت کے دورے سے قبل انہوں نے کشمیر کو متنازع علاقہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے اس مسئلے پر امریکہ کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔

ایلس ویلز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ امریکہ جموں و کشمیر میں سفارتکاروں کی رسائی اور حراست میں لئے گئے ہند نواز سیاسی رہنماوں کے رہائی کے لیے حکومت سے بات چیت کرتی رہیں گی

Intro:Body:

Pleased to see some incremental steps on J-K, says senior US diplomat Alice Wells

Conclusion:
Last Updated : Feb 18, 2020, 8:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.