ETV Bharat / state

Protest In Mandi منڈی میں لاکھوں روپے کی "پلاسٹک بیلنگ مشین" زنگ آلودہ - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر

ضلع پونچھ کی تحصیل ہیڈ کوارٹر منڈی پر پڑی لاکھوں مالیت کی "پلاسٹک بیلنگ مشین" گزشتہ ایک سال سے زنگ آلودہ ہورہی ہے۔ جس کو ابھی تک مقصد کے تحت استعمال میں نہیں لایا گیا ہے۔ اس کو لے کر مقامی باشندوں کے درمیان غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

منڈی میں لاکھوں روپے کی "پلاسٹک بیلنگ مشین" زنگ آلودہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 5:24 PM IST

منڈی میں لاکھوں روپے کی "پلاسٹک بیلنگ مشین" زنگ آلودہ

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کمپلکس منڈی کے سامنے جہاں محکمہ دیہی ترقی کا بلاک دفتر بھی ہے "پلاسٹک بیلنگ مشین" گزشتہ ایک سال کے زائید عرصہ سے پڑی ہوئی ہے۔ اگرچہ لاکھوں روپیہ کی لاگت سے یہاں پلاسٹک کو کارآمد بنانے کی غرض سے یہاں لایا گیا تھا۔ تاکہ عوامِ منڈی کو پلاسٹک سے نجات دلائی جاسکے۔

تاہم گزشتہ ایک سال سے تحصیل کمپلیکس منڈی کے باہر تحصیل انتظامیہ کے آنکھوں کے نیچے پڑی مشین زنگ آلودہ ہورہی ہے۔ جس کو لیکر لوگوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ جس سے صاف ظاہر ہورہاہے کہ سرکار کا سوچھ بھارت ابھیان صرف تصاویر اور نمائیش کے ساتھ ساتھ کاغذوں تک ہی محدود ہے۔

زمینی حقائیق اس کے بلکل برعکس ہیں۔ اس حوالے سے سرپنچ بشیر احمد و نائیب سرپنچ فرید احمد نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کمپلیکس منڈی کے باہر پڑی لاکھوں روپے کی "پلاسٹک بیلنگ مشین" عوام کے کسی کام کی نہیں ہے۔ کیونکہ اس مشین کو عوامی مفاد کے لئے لایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ منڈی کے مختلف مقامات پر پلاسٹک پڑا ہوا ہے اور جس مقصد کے لئے یہ مشین لائی گئی تھی۔ اُس کےلیے اس مشین کو لگانا مقصود تھا۔ تاکہ پلاسٹک کے سبب پھیلنے والی بیماریوں سے عوامِ کو بچایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:Run For Unity Marathon In Anantnag اننت ناگ میں پولیس کی جانب سے رن فار یونٹی میراتھن

انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر یو ٹی جموں و کشمیر اور ضلع انتظامیہ پونچھ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد اس مشین کو عوامی مفاد کے لئے استعمال میں لایا جائے تاکہ علاقہ کے لوگ پلاسٹک سے پھیلنے والی بیماریوں سے محفوظ ہوسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.