' کشمیریوں کے لیے فون اہم نہیں' - صرف شدت پسند استعمال کرتے
جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ ' ہمارے لیے ٹیلی فون اہم نہیں تھا بلکہ مقامی باشندوں کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے۔'
گورنر ستیہ پال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کے لیے فون لائنز اہم نہیں ہے اور اسے صرف شدت پسند استعمال کرتے ہیں۔
حکام نے وادی کی صوتحال میں بہتری اور سیاحوں سے متعلق ایڈوائزری ختم کئے جانے کے بعد پوسٹ پیڈ موبائل فون سروس بحال کی ہے۔
وادی کشمیر میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے گورنر ملک نے کہا کہ' ہمارے لیے ٹیلی فون اہم نہیں تھا لیکن مقامی باشندوں کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے۔'
ملک نے کہا کہ' لوگ پہلے بھی ٹیلیفون کے بغیر زندگی بسر کر رہے تھے، آپ کو سمجھنا چاہئے کہ شدت پسندوں کی تقل و حمل کے لیے ٹیلی فون کا استعمال کیا جارہا ہے۔'
وادی کشمیر میں 71 دنوں تک جاری رہنے والے طویل مواصلاتی قدغن کے چلتے عوام الناس نے اس وقت راحت کی سانس لی جب پیر کی دوپہر سبھی مواصلاتی کمپنیوں کے پوسٹ پیڈ موبائل فون کنکشنز کی کالنگ خدمات بحال کی گئیں۔
دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد پوسٹ پیڈ موبائل فون کی گھنٹی بجنے سے صارفین نے خوشی کا اظہار کیا۔
گورنر ملک نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ سروس کو بھی جلد ہی بحال کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 5 اگست جس دن مرکزی حکومت نے جموں وکشمیر کو آئین ہند کی دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کے تحت حاصل خصوصی اختیارات منسوخ کئے اور ریاست کو دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں منقسم کیا، سے ایک روز قبل یعنی 4 اگست کو ریاست بھر میں موبائل فون و انٹرنیٹ خدمات معطل کی گئیں۔
جہاں جموں خطے میں اب تک صرف موبائل فون کنکشنز کی کالنگ خدمات وہیں لداخ میں دونوں کالنگ اور انٹرنیٹ خدمات بحال کی جاچکی ہیں۔ تاہم وادی میں موبائل فون و انٹرنیٹ کی معطلی برابر جاری ہے اور پیر کو دوپہر کے وقت صرف پوسٹ پیڈ موبائل فون کنکشنز کی کالنگ خدمات بحال کی گئیں۔
Phones not important for Kashmiris, only used by terrorists: J&K Governor Satya Pal Malik
Conclusion: