ادھمپور میں پی ایچ ای کیمپس میں ملازمین نے اپنے دیرینہ مطالبات کو تسلیم کرانے کے لیے احتجاج کیا۔
یونین کے ریاستی نائب صدر سوم ناتھ نے کہا کہ 'دیوالی کا تہوار جو کہ بڑا تہوار ہے، اس سے قبل یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اور سی پی ملازمین کی جو تنخواہ اب تک ادا نہیں کی گئی ہے، وہ فوری طور پر دی جائے۔'
سوم ناتھ نے سی پی کارکنوں اور محکمہ کے ملازمین کو ایس آر او 520 کا فائدہ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔