ETV Bharat / state

رامبن میں عارضی ملازمین کا زبردست احتجاج - انتظامیہ

احتجاجیوں نے کہا کہ انتظامیہ انکے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

عارضی ملازمین نے زبردست احتجاج کیا
عارضی ملازمین نے زبردست احتجاج کیا
author img

By

Published : Sep 24, 2020, 8:50 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن گول کے صدر مقام پر پی ایچ ای کے سینکڑوں عارضی ملازمین نے سرکار کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔

عارضی ملازمین نے زبردست احتجاج کیا

احتجاجیوں نے کہا کہ انتظامیہ انکے مسائل حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ' پی ایچ ای/ آبپاشی فلڈ کنٹرول اور محکمہ بجلی محکمہ کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو عرصہ دراز سے التوا میں پڑے مطالبات خصوصاً انہیں باقاعدہ بنانے، 12 ماہ کی تنخواہ حاصل کرنے کی غیر قانونی شرط کو ختم کرنے اور دیگر مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم 20 برسوں میں ان کے مطالبات کو حل نہیں کیا گیا'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'مجبور ہو کر پروگرام کے مطابق آج احتجاجی عارضی ملازمین نے کشمیر چلوکال کا اہتمام کیا تاہم پولیس نے ریلی کوآگے جانے سے روک لیا'۔

وہی پنچایت کے منتخب نمائندے نے بھی عارضی ملازمین کی حمایت کرنے اور انکے جائز مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عارضی ملازمین نے گورنر انتظامیہ سے جلد از جلد مسائل کو حل کرنے کامطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.