ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع ہوئی ہے۔ ووٹنگ کا عمل صبح سات بجے سے شروع ہوا اور دن کے دو بجے اختتام پذیر ہوگا۔

ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کی ووٹنگ آج

author img

By

Published : Dec 1, 2020, 6:32 AM IST

Updated : Dec 1, 2020, 7:10 AM IST

جموں و کشمیر میں پہلی بار منعقد کیے جانے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہوئی ہے۔

ڈی ڈی سی، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے 43 انتخابی حلقوں میں آج ووٹنگ عمل میں لائی جارہی ہے۔ جس میں 25 حلقے کشمیر کے ہیں جبکہ 18 حلقے جموں کے ہیں۔

آٹھ مرحلوں پر محیط اس پولنگ کا سلسلہ 19 دسمبر کو اختتام پذیر ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ ڈی ڈی سی کے انتخابات منعقد کیے جانے سے جموں و کشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا۔ وہیں یوٹی میں 20 اضلاع میں نمائندے منتخب ہوں گے۔ ڈی ڈی سی کونسل پانچ برس کی مدت کے لیے منتخب کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے میں 51.7 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی تھی جس میں کشمیر صوبے میں ووٹنگ کی مجموعی شرح 40.56 فیصد رہی جبکہ جموں صوبے میں ووٹنگ کی شرح 64.2 فیصد درج کی گئی۔ صوبہ جموں کے ریاسی میں سب سے زیادہ اور کشمیر صوبے کے پلوامہ ضلع میں سب سے کم پولنگ کی شرح ریکارڈ کی گئی۔

Last Updated : Dec 1, 2020, 7:10 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.