ETV Bharat / state

پنچائیت بٹل کوٹ کی عوام فٹ برج کی عدم دستیابی سے سخت پریشان - مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمر

پونچھ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورن کی پنچائیت بٹل کوٹ میں محکمہ تعمیرات عامہ کے زیر اہتمام نالے پر بنایا جا رہا پُل انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار ہے۔ اس کی وجہ سے علاقہ کے لوگوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ Unavailable Of Footbridge In Block Loran Of Mandi Tehsil

پنچائیت بٹل کوٹ کی عوام فٹ برج کی عدم دستیابی سے سخت پریشان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 7:14 PM IST

پنچائیت بٹل کوٹ کی عوام فٹ برج کی عدم دستیابی سے سخت پریشان

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمر کے ضلع پلوامہ کی تحصیل منڈی کے بلاک لورین کے باشندوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بٹل کوٹ پنچائیت کے قریب تین وارڈوں کے لوگ پُل سے محروم ہیں۔ جس کے سبب علاقہ کے بزرگ, نوجوان, خواتین, اور بلخصوص سکولی بچوں کو سخت دشواریاں درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اپنی مشکلات اور پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے نالے کے آر پار گزرنے کے لیے عارضی طور پر لکڑی کی پُلی لگائی ہوئی ہے جس کے سہارے لوگ دریا کے آر پاز گزرتے ہیں۔ لیکن بدقسمتی سے جب علاقہ میں شدید بارشیں ہوتی ہے تو پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے وہ لکڑی کی پُلی بھی بہہ جاتی ہے اور علاقہ کے لوگوں کا آر پار رابطہ منقطع ہو جاتا ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ ا سکول, بازار, ہسپتال, و دیگر ضروریاتی زندگی کے لیے لوگوں کو نالے سے ہوکر گزرنا پڑتا ہے اور اگر نالے پر پُل نہ ہو تو لوگوں کے لیے نالے میں سے گزرنا کسی خطرہ سے خالی نہیں ہے۔ جس کو دیکھتے ہوئے اکثر سکولی بچوں کو والدین نالے سے گزارنے کے لیے ساتھ آتے ہیں تاکہ کوئی بچہ نالے میں گر کر حادثہ شکار نہ ہو۔

انہوں کہا کہ علاقہ میں کسی بھی پریشانی کے دوران یا کسی بھی مریض کو ہسپتال لے جانے کے لیے سڑک تک پہنچانے میں کئی کلو میٹر دور دوسرے راستے سے ہوتے ہوئے جانا پڑتا ہے۔ جس دوران علاقہ کے لوگ گوناگوں مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ترال میں گجر آبادی کو فارسٹ رائٹس ایکٹ نافذ ہونے کا انتظار

مقامی باشندوں نے انتظامیہ سے جلد از جلد اس متعلق ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی ہے۔ تاکہ علاقہ کے لوگوں کی پریشانیوں کا ازالہ ہوسکے۔ وہی اس حوالے سے محکمہ تعمیرات عامہ کے عہدیداران سے جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ جب اس پُل کا کام شروع کیا گیا تھا اس دوران پُل کے ڈھانچے تعمیر کرنے کے لیے رقومات واگزار کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.