ETV Bharat / state

دفعہ 370 کے نام پر لوگوں کا سیاسی استحصال کیا جا رہا تھا: مختار عباس نقوی - ٹکنیک

مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا ہے کہ دفعہ 370 کے نام پر جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹریز کے لوگوں کا سیاسی استحصال کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جو پیسہ یہاں بھیجتی تھی وہ کچھ سیاست دانوں کے ذاتی خزانوں میں جمع ہوجاتا تھا۔

مختار عباس نقوی
مختار عباس نقوی
author img

By

Published : Sep 11, 2020, 1:39 PM IST

موصوف نے ان باتوں کا اظہار لداخ یونین ٹریٹری کے اپنے دو روزہ دورہ کے دوران کیا ہے۔

انہوں نے کہا: 'کئی دہائیوں سے دفعہ 370 کے نام پر جموں و کشمیر اور لیہہ لداخ کے لوگوں کا سیاسی استحصال کیا جارہا تھا اور سب سے اہم بات یہ کہ جو مرکزی حکومت یہاں پیسہ بھیج رہی تھی وہ کچھ سیاست دانوں کی تجوریوں کی زینت بن جاتا تھا'۔

موصوف مرکزی وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ مرکزی حکومت کا پیسہ سیدھے عوام تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ لیہہ ہوائی اڈے پر کورونا سے متعلق تمام حفاظتی اقدام کو عملی شکل دی گئی ہے اور یاتری یہاں آسکتے ہیں اور یہاں کے سیاحتی مقامات سے بھی محظوظ ہوسکتے ہیں۔

نقوی نے کہا کہ مرکزی وزارت امور داخلہ نے جموں و کشمیر اور لیہہ کرگل کی بڑے پیمانے پر تعمیر و ترقی کے لئے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے اور آنے والے دنوں میں اسکول، کالج آئی ٹی آئی، ہوسٹل، پالی ٹکنیک، ہنر مراکز وغیرہ کی تعمیر پر کام شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر اور لیہہ و کرگل کے لئے علاحدہ حج کمیٹی اور وقف بورڈ کی تشکیل پر کام شروع کیا گیا ہے۔

موصوف نے دورے کے دوران لیہہ میں امامیہ ماڈل ہائی اسکول کی بھی سنگ بنیاد ڈالی۔ وہ اپنے دو روزہ دورے کے دوران کئی سماجی و عوامی وفود سے بھی ملاقی ہوئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.