ETV Bharat / state

تحصیل کمپلیکس منڈی کے باہر تعمیر شدہ بیت الخلاء انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار - جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ

جموں کے ضلع پونچھ کی تحصیل کمپلیکس منڈی کے باہر تعمیر شدہ بیت الخلاء کی بدترین حالت لوگوں کے لیے پریشانیوں کا سبب بنی ہوئی ہے۔ مقامی باشندوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا اور انتظامیہ سے اس پریشانی کو جلد سے جلد دور کرنے کی بھی بات کہی۔ Dilapidated Condition of The Toilets outside Tehsil Complex Mandi in jammu

تحصیل کمپلیکس منڈی کے باہر تعمیر شدہ بیت الخلاء انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 12:03 PM IST

تحصیل کمپلیکس منڈی کے باہر تعمیر شدہ بیت الخلاء انتظامیہ کی عدم توجہی کا شکار

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل کمپلیکس منڈی کے باہر تعمیر شدہ بیت الخلاء کی بدترین حالت لوگوں کے لیے پریشانیوں کا سبب بنی ہوئی ہے۔ مقامی باشندوں نے اس کے خلاف احتجاج کیا اور انتظامیہ سے اس پریشانی کو جلد سے جلد دور کرنے کی بھی بات کہی۔ یاد رہے کہ گذشتہ چند برس قبل عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے تحصیل کمپلیکس کے باہر ایک بیت الخلا بنایا گیا تھا تاکہ تحصیل کمپلیکس میں آنے والے لوگوں اور بلخصوص خواتین کو مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

لیکن گذشتہ کئی عرصہ سے بیت الخلاء کی حالت اس قدر خراب ہے کہ اس میں قضاء حاجت کے لیے جانا تو درکنار اس طرف سے لوگوں کا گزرنا بھی دشوار گزار ہوچکا ہے۔ اس حوالے سے لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تحصیل کمپلیکس منڈی میں ہر روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ تحصیل سطح کے دفاتروں میں مختلف کام کے سلسلہ میں آتے ہیں، لیکن اس دوران لوگوں کو بیت الخلاء کی سہولیات میسر نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: تین بچوں کی ماں رفیعہ جان گاوں کی دوسری خواتین کے لئے زندہ مثال

اس کی وجہ سے آئے روز علاقہ کے شہری سخت پریشان ہوتے ہیں۔ چونکہ تحصیل کمپلیکس منڈی کے بلکل قریب عوام کے لیے بنایا گیا بیت الخلاء قابل استعمال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ تحصیل کمپلیکس منڈی میں لگ بھگ تمام محکمہ جات کے تحصیل سطح کے دفاتر موجود ہیں، لیکن اس خستہ حال بیت الخلاء کی جانب آج تک کسی نے بھی اپنی توجہ مرکوز نہیں کی۔ ایک جانب جہاں سرکار ہر گھر سوچ بھارت مشن کے تحت لوگوں کے لیے بیت الخلاء تعمیر کرانے پر زور دے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.