ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ عیدگاہ نئی کالونی کے لوگوں نے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کو لے کر محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا۔
مظاہرین نے بجبہاڑہ کے مقام پر سرینگر جموں قومی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیا.جس کے سبب کافی دھیر تک ٹریفک کی نقل حمل متاثر رہی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے علاقہ میں گزشتہ تین ماہ سے پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے۔جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پینے کے پانی کی عدم دستیابی کا مسئلہ پی ایچ ای ڈویژن بجبہاڑہ کی نوٹس میں کئی بار لانے کے بعد بھی سدباب نہیں کیا گیا ۔جس کے سبب وہ سڑکوں پر نکلنے کو مجبور ہو گئے۔