پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے نیوا میں محکمہ بجلی کی جانب سے مسلسل بجلی کی بل میں کیے جارہے اضافے کی وجہ سے لوگوں میں ناراضگی ہے۔ وہیں علاقے میں بجلی کے تار کھمبے سے لٹکے ہوئے ہیں جس سے کھبی بھی حادثہ ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق کئی سال قبل اس علاقے میں بجلی کے کھمبے نصیب کئے گئے تھے جو اب بوسیدہ ہوگئے ہیں اور بجلی کی ترسیل لائینیں درختوں پر لٹکی ہوئی ہے جس سے کھبی بھی حادثہ ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔
مزید پڑھیں:
مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس مسئلے کی حل کے لیے کئی بار محمکہ بجلی کو درخواست دیا گیا تاہم آج تک کوئی کارروائی نہیں کی گئ۔ وہیں دیگر لوگوں کا کہنا ہے کہ محمکہ ہر ماہ بجلی فیس میں اضافہ کررہا جس سے شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔