ETV Bharat / state

People Of Mandi Collected Donations تاریخی مغل شاہراہ کو کھولنے کے لیے منڈی کے لوگوں نے چندہ کی مہم شروع کی

author img

By

Published : Mar 10, 2023, 12:55 PM IST

راجوری پونچھ ضلع کو کشمیر سے جوڑنے والی تاریخی مغل شاہراہ کو کھولنے اور اس پر ٹنل تعمیر کرنے کے مقصد سے سابق اوقاف ایڈمسٹیٹر ریاض آتش اور ایڈووکیٹ آفتاب گنائی کی قیادت میں چندہ کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔Collected Donations To Open The Historical Mughal City

تاریخی مغل شاہراہ کو کھولنے،ٹنل تعمیر کرنے کے لئے منڈی کے لوگوں نے چندہ جمع کیا

منڈی:جموں و کشمیر کے راجوری پونچھ ضلع کو کشمیر سے جوڑنے والی تاریخی مغل شاہراہ کو کھولنے اور اس پر ٹنل تعمیر کرنے کے مقصد سے سابق اوقاف ایڈمسٹیٹر ریاض آتش اور ایڈوکیٹ آفتاب گنائی کی قیادت میں چند اکھٹا کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تاریخی مغل شاہراہ جو راجوری۔پونچھ اضلاع کو کشمیر سے جوڑتی ہے۔ گزشتہ دنوں سے بھاری برفباری کے سبب مغل شاہراہ گاڑیوں کے آمد و رفت کے لئے بند ہوچکی ہے جس کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی باشندوں میں ناراضگی بھی پائی جارہی ہے۔

اسی سلسلہ میں ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں تاریخی مغل شاہراہ کو کھولنے اور اس پر ٹنل تعمیر کرنے کے مقصد سے سابق اوقاف ایڈمسٹیٹر ریاض آتش اور ایڈووکیٹ آفتاب گنائی کی قیادت میں چندہ جمع کرنے کی ایک مہم شروع کی گئی ہے‌ جس رقم کو اکٹھا کرکے جموں و کشمیر یو ٹی انتظامیہ کو دی جائے گی۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ تاریخی مغل شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لئے تین یا ساڑھے تین ماہ ہی کھلی جاتی ہے جبکہ اور باقی سیزن میں سڑک مکمل طور بند رہتی ہے جس سے خطہ پیر پنجال کی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ اس کے علاوہ تمام تر سڑکوں سے وقت رہتے برف ہٹا کر سڑکیں کھول دی جاتی ہیں تاہم مغل شاہراہ واحد ایسی سڑک ہے جس پر برف نہیں ہٹائی جاتی جس کے سبب یہ سڑک بند ہوتی ہے۔ رجوری۔ پونچھ میں ہسپتالوں کی خستہ حالت ہے جس کی وجہ سے آئے روز لوگوں کو مریضوں کے بہتر علاج و معالجہ کے لئے سرینگر سورہ ہسپتال و دیگر ہسپتالوں میں لیکر جانا پڑتا ہے۔جس کے لئے تاریخی مغل شاہراہ کو بارہ مہینے کھلا رکھنے کی ضرورت تھی لیکن بدقسمتی سے جیسے ہی بارش یا برفباری شروع ہوتی ہے تو مغل شاہراہ کو بند کر دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ADC tral Chairs Awami Darbar : چھترگام، ترال میں منعقد ہوا عوامی دربار

مقامی باشندوں نے سرکار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جیسے دیگر سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال کر دی جاتی ہے ٹھیک اسی طرح مغل شاہراہ کی صاف صفائی کرکے آمدورفت کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے جلد از جلد پر ٹنل تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ راجوی پونچھ اضلاع کے لوگوں کی پریشانیاں کچھ حد تک کم ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.