ETV Bharat / state

Demand Repair Of Khadi Connecting Road کھڑی کی خستہ حال رابطہ سڑک کی وجہ سے لوگ پریشان

سب ضلع بانہال کے تحصیل کھڑی میں مقامی باشندوں نے کھڑی رابطہ سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا۔مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے اس سلسلے میں جلد سے جلد مداخلت کرنے کا بھی مطالبہ کیاDemand Construction And Repair Of Khadi Connecting Road

author img

By

Published : Jan 30, 2023, 4:28 PM IST

کھڑی کی خستہ حال رابطہ سڑک کی وجہ سے لوگ پریشان

بانہال:جموں و کشمیر کے سب ضلع بانہال کے تحصیل کھڑی میں مقامی باشندوں نے کھڑی رابطہ سڑک کی مرمت کا مطالبہ کیا۔مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے اس سلسلے میں جلد سے جلد مداخلت کرنے کا بھی مطالبہ کیاDemand Construction And Repair Of Khadi

نیشنل ہائی وے سے کھڑی تک پانچ کلو میٹر کی خستہ حال رابطہ سڑک(Connecting Road) سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔سب ضلع بانہال کے تحصیل کھڑی میں ریلوے کی تعمیراتی کمپنیاں ناردن ریلوے، ارکان اور افکاں کے علاوہ کئی چھوٹی بڑی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ان میں ناردن ریلوے اور ارکان تقریبا پچھلے دس سال کے زائد عرصے سے کام کرتی آرہی ہیں۔پچھلے کئی برسوں سے کھڑی رابطہ سڑک کی تعمیر اور مرمت کا کام ارکان نے لے رکھا ہے مگر یہ سڑک ان تعمیراتی کمپنیوں کی عدم توجہی کا شکار بن چکی ہیں۔

مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو کئی بار انتظامیہ اور ریلوے کی ان تعمیراتی کمپنیوں کے اعلی عہدے داران تک پہنچایا گیا مگر بدقسمتی سے اب تک اس سڑک کی صحیح سے مرمت نہیں ہو سکی ہے۔یاد رہے کہ تقریبا دو سال قبل اس سڑک کی مرمت اور بلیک ٹاپنگ کے لئے ایک نجی کمپنی کھانڈے کانسٹرکشن نے ٹنڈر لیا تھا مگر ان کی طرف سے بھی اس کام کو شروع کرنے میں بے حد سُست رفتاری دکھائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Land Eviction Drive Continues in North Kashmir: حاجن، سوناواری میں تجاوزات مخالف مہم جاری

انہوں نے کہاکہ اسی ضمن میں کھڑی کے کئی عوامی نمائندوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت اسلام کو اپنا استعفیٰ دے دیا تھا۔اس وقت ضلع ترقیاتی کمشنر کی طرف سے فوری طور پر کاروائی کی گئی تھی۔ اس کے بعد کھڑی کی اس رابطہ سڑک بلیک ٹاپنگ کا کام شروع تو کیا گیا تھا مگر بعد میں وہ کام بھی بند کر دیا گیا۔انتظامیہ کی عدم توجہی کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.