ETV Bharat / state

لوگ ہندوستانی نسل کے کتے پالیں : مودی - ہندوستانی نسلوں

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج لوگوں سے ملک کو ہر شعبے میں خود انحصارکرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کتوں کی ہندوستانی نسل کو پالنا چاہئے کیونکہ وہ اچھے اور قابل ہونے کے ساتھ ساتھ ہمارے ماحول میں آسانی سے ڈھل جاتے ہیں۔

لوگ ہندوستانی نسل کے کتے پالیں : مودی
لوگ ہندوستانی نسل کے کتے پالیں : مودی
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 2:33 PM IST

ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام 'من کی بات میں' میں وزیر اعظم نریندر مودی نے فوج کے دو بہادر سپاہی کتوں ، سوفی اور ودا کی بہادری اور کارناموں کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنا فرض بخوبی نبھا رہے ہیں۔ ان دونوں کتوں کو حال ہی میں چیف آف آرمی اسٹاف کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

مسلح افواج کے کتوں کی بہادری کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستانی نسل کے کتے بھی بہت اچھے اور قابل ہوتے ہیں۔ ان میں سے ، مدھول ہاؤنڈ اور ہماچلی ہاؤنڈ بہت اچھی نسلیں ہیں۔ راجہ پلایم ، کنی ، چیپی پرائی ، اور کومبائی بھی بہترین نسل ہیں۔ ان کو پالنے میں خرچ بھی کافی کم آتا ہے اور یہ ہندوستانی ماحول میں بھی ڈھلے ہوئے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی سکیورٹی ایجنسیاں ہندوستانی نسل کے کتوں کو بھی اپنے سکیورٹی اسکواڈ میں شامل کررہی ہیں۔ آرمی ، سی آئی ایس ایف اور این ایس جی نے مدھول ہاؤنڈ کو ٹریننگ دی ہے اور اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔ سی آر پی ایف نے کومبائی کتا اپنایا ہے۔ انڈین کونسل برائے زرعی تحقیق بھی کتے کی ہندوستانی نسل کے بارے میں تحقیق کر رہی ہے۔ اس کا مقصد ہندوستانی نسلوں کو بہتر اور مفید بنانا ہے۔

لوگ ہندوستانی نسل کے کتے پالیں : مودی
لوگ ہندوستانی نسل کے کتے پالیں : مودی

انہوں نے کہا ، ’’آپ ان کے نام انٹرنیٹ پر تلاش کرئے، ان کے بارے میں جانئے، آپ ان کی خوبصورتی ، ان کا معیار دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔ اگلی بار ، جب بھی آپ کتے پالنے کے بارے میں سوچیں ، آپ ضرور ان میں سے ہی کسی ہندوستانی نسل کے کتے کو گھر لائیں۔ خود انحصار ہندوستان ، جب لوگوں کے ذہنوں کا منتر بن ہی رہا ہے ، تو کوئی بھی شعبہ اس سے کیسے چھوٹ رہ سکتا ہے۔‘‘

سوفی اور ودا کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے ملک کی حفاظت کرتے ہوئے اپنا فرض بخوبی نبھایا ہے۔ انہوں نے کہا ، ’’ہماری فوجوں میں ، ہماری سکیورٹی فورسز کے پاس بہت سارے بہادر کتے ہیں جو ملک کے لئے جیتے ہیں اور اپنے آپ کو ملک کے لئے قربان بھی کردیتے ہیں۔‘‘ ایسے کتوں نے بہت سے بم دھماکوں اور دہشت گردی کی متعدد سازشوں کو روکنے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔ ‘‘ اس تناظر میں ، انہوں نے امرناتھ یاترا کی گولہ بارود تلاش کرنے والے بلرام کی تلاش ، آئی ڈی دھماکہ خیز مواد تلاش کرنے ووالی بھاونا ، راکی ​​اور کریکر کا بھی ذکر کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.