ETV Bharat / state

برفباری کے سبب لوگوں کو مشکلات کا سامنا - وادی کشمیر کے لوگوں کو گونا گوں مشکلات

سرینگر میں سال 2007 کے بعد چلہ کلان میں ہونے والی یہ سب سے بھاری برفباری ہے۔ اس دوران شاہراہوں، سڑکوں اور گلی کوچوں سے برف ہٹانے کے انتظامی دعوے اور وعدے زمینی سطح پر صیحی ثابت نہیں ہورہے ہیں۔

برفباری کے سبب لوگوں کو گونا گوں مشکلات
برفباری کے سبب لوگوں کو گونا گوں مشکلات
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 4:32 PM IST

Updated : Jan 7, 2021, 4:47 PM IST

بھاری برفباری کی وجہ اس وقت وادیء کشمیر کے لوگوں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک جانب کئی علاقوں میں تاحال بجلی کی سپلائی متاثر ہے وہیں، کئی علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے بھی لوگ پریشان ہیں۔

برفباری کے سبب لوگوں کو گونا گوں مشکلات

دوسری جانب اہم رابطہ شاہراہوں کو چھوڑ کر دیگر رابطہ اور اندورنی سڑکوں پر سے برف نہ ہٹائے جانے سے لوگوں کا چلنا پھرنا محال بن چکا ہے اور اس پر ستم ظریفی یہ کہ سڑکوں کے زیر آب آنے سے دشواریوں میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے شہر سرینگر کے کئی علاقوں کا دورہ کر کے لوگوں کی مشکلات جانے کی کوشش کی۔

دارالحکومت سرینگر سمیت دیگر علاقوں کی سڑکوں پر جمع پانی جھیل کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اس صورتحال کے سامنے انتظامیہ کے دعوے سراب ہی ثابت ہورہے ہیں۔

ادھر جواہر نگر، بمنہ، بٹہ مالو، نٹی پورہ اور مہجور نگر کے علاوہ راجباغ ،مگھر مل باغ، بٹوارہ، سونوار اور دیگر علاقوں کی اندورنی رابطہ سڑکوں پر برف کا پانی جمع ہونے سے راہگیروں کو چلنے میں دقتوں کا سامنا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سرینگر شہر کو سمارٹ سٹی بنا نے کے دعوے تو کررہی ہے لیکن معمولی بارش اور برفباری کے باعث ڈرینج سسٹم کے ناکارہ ہو جانے سے وہ دعوے زمینی سطح پر سراب ثابت ہورہے ہیں۔

ادھر شہر خاص کے معروف بازاروں کے علاوہ خانیار، بابہ ڈیم، حول اور صورہ وغیرہ کی اندرونی سڑکوں پر سے ابھی بھی برف نہیں ہٹائی گئی۔ جس کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت تو کیا، پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔ جبکہ مریضوں کو اہسپتال پہنچنے میں بھی کافی دقت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

خیال رہے سرینگر میں سال 2007 کے بعد چلہ کلان میں ہونے والی یہ سب سے بھاری برفباری ہے۔ اس دوران شاہراہوں، سڑکوں اور گلی کوچوں سے برف ہٹانے کی انتظامیہ کی کوششیں ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔

Last Updated : Jan 7, 2021, 4:47 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.