بمئی-چتکاک شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے خاص کر طلبا کو اسکول جاتے وقت کافی دقت پیش آتی ہے۔ مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ بارہا متعلقہ محکمہ کو توجہ دلائی گئی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
مقامی افراد نے حکومت پر صرف بلند بانگ دعوے کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے متعدد اعلانات کئے گئے لیکن زمینی سطح پر اس کا کوئی وجود نہیں ہے۔ حکومت نے ہر گاؤں میں پختہ سڑکیں بنانے کا اعلان کیا تھا تاہم آج تک اس پر کوئی عمل آوری نہیں ہوئی ہے۔
اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر، آر اینڈ بی، سوپور، فیاض احمد کار سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ چتکاک-بمعئی سڑک 15 کلومیٹر لمبی ہے جبکہ حکومت نے اس کی تعمیر کےلیے سنٹرل ریزرو فنڈ کے تحت رقم واگوزار کی تھی تاہم فی الحال فنڈس کی کمی کی وجہ سے سڑک کام شروع نہیں کیا جاسکا۔ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا کہ بہت جلد سڑک کے کاموں کا آغاز ہوگا اور جاریہ سال دسمبر تک سڑک کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔