ETV Bharat / state

سابق وزیر پیر زادہ محمد سعید کا الزام، ووٹ ڈالنے سے روکا گیا - urdu news

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی انتخابات جاری ہیں اور چھٹے مرحلے کی ووٹنگ اختتام پذیر ہوچکی ہے۔

image
image
author img

By

Published : Dec 13, 2020, 2:21 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر پیر زادہ محمد سعید نے آج افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آئے دن کشمیر میں جمہوریت کا مذاق بنایا جا رہا ہے۔

پیر زادہ محمد سعید کے مطابق وہ آج اپنے اہلخانہ کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے لیے سرینگر سے اپنے آبائی گاؤں دمحال جارہے تھے لیکن سکیورٹی فورسز نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تمام افراد خانہ کو کھنہ بل میں ہی روک دیا۔ انھیں یہ کہہ کر روکا گیا کہ نامساعد حالات کی وجہ سے انہیں ووٹ ڈالنے کے لیے نہیں جانے دیا جائے گا۔

کانگریس کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر پیر زادہ محمد سعید

پیر زادہ محمد سعید نے اس اقدام کو جمہوریت کا قتل مانتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔

سابق وزیر کے بیٹے پیرزادہ صوبان کا کہنا ہے کہ جہاں انتظامیہ یہ دعوع کر رہی ہے کہ انھوں نے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ تاہم اس کے باوجود انہیں اور دیگر اہل خانہ کو اپنے آبائی علاقہ کی جانب جانے نہیں دیا گیا۔

صوبان کا مزید کہنا کہ 'ہم ایک جمہوری ملک میں رہتے ہیں اور سکیورٹی کی وجوہات کی بناء پر ہمیں اپنا ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا ہے۔ انتظامیہ سے میرا مطالبہ ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جائے کہ کیوں انہیں ووٹ کاسٹ کرنے سے روکا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.