ETV Bharat / state

وحید پرا کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا - پی ڈی پی یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمٰن پرا

حکام نے بتایا کہ وحید الرحمٰن پرا کو دہلی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے جموں میں پیش کرنے کے لیے ٹرانزٹ ریمانڈ دیا ہے۔

وحید پرا کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا

author img

By

Published : Nov 27, 2020, 10:40 AM IST

قومی تحقیقاتی ایجنسی کے ذریعہ گرفتار پی ڈی پی یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمٰن پرا کو 27 نومبر کو جموں کی این آئی اے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ وحید الرحمٰن پرا کو دہلی کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جس نے اسے جموں میں پیش کرنے کے لیے ٹرانزٹ ریمانڈ دیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے )نے 25 نومبر کو پی ڈی پی رہنما اور یوتھ ونگ کے صدر وحید الرحمن پرا کو گرفتار کر لیا تھا۔اس سے قبل این آئی اے نے دو روز تک معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ معاملے میں وحید پرا سے پوچھ گچھ کی تھی۔

وحید پرا نے حال ہی میں جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرائی ہے۔

این آئی اے کے ایک بیان کے مطابق وحید پرا کو عرفان شفیع میر سے مبینہ طور پر قریبی رابطے کے الزام میں بدھ کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ عرفان شفیع کو دیویندر سنگھ معاملے میں ملوث شدت پسند تنظیم حزب المجاہدین کے عسکریت پسند نوید بابو کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

این آئی اے کے مطابق دیویندر سنگھ کی حزب المجاہدین کے ساتھ وابستگی کی تحقیقات کے دوران عرفان شفیع میر کے فون ریکارڈز سامنے آئے جس سے معلوم ہوا کہ وہ وحید پرا کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کو دو عسکریت پسندوں کے ساتھ سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ جموں کی طرف جا رہے تھے۔ ان کے ساتھ عرفان نامی ایک وکیل بھی تھے انہیں بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا تھا۔گرفتاری کے بعد محکمہ نے دیویندر سنگھ کو معطل کر کے کیس درج کیا تھا۔ تاہم کیس کو این آئی اے کو سونپ دیا گیا ہے۔

این آئی اے پہلے ہی اس کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے 6 لوگوں کو گرفتار کر چُکی ہے۔ وحید الرحمن کی گرفتاری کے بعد اب اس معاملے میں ساتویں گرفتاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.