نذیر احمد لاوے نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کے سابق دو وزرائے اعلیٰ اور درجنوں نوجوان ابھی بھی زیر حراست ہیں اور میں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان سب کو رہا کیا جائے۔'
انہوں نے کہا کہ 'وزیراعظم مودی نے انہیں مزید مثبت کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور نظربند افراد کو جلد رہا کردیا جائے گا۔'
پی ڈی پی کے رکن پارلیمان نے یہ بھی کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ' جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں جلد ہی شروع ہو جائیں گی۔'
کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم مودی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے دوران پاکستان نے مسئلہ کشمیر اٹھانے کے سوال پر لاوے نے کہا کہ 'ہمیں پاکستان کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے۔'
واضح رہے کہ انتظامیہ نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر تقریباً سات ماہ سے عائد پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کو ہٹا دیا اور انہیں نظر بندی سے بھی رہا کر دیا ہے۔