اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کی سیاسی جماعت پی ڈی پی کے رہنما عبدالرحمان ویری نے کہا کہ مفتی محمد سعید اکثریت چاہتے تھے۔ وہ وادی کشمیر کو ترقی کی دوڑ میں سب سے آگے لے جانا چاہتے تھے۔
انہوں نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اکثریت میں رہ کر وہ جموں کشمیر کو ظلم زیادتی کو ختم کرنا چاہتے تھے۔ لیکن بد قسمتی سے وہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہے، کچھ لوگ آج بھی پی ڈی پی کے اس فیصلہ پر انگلی اٹھا رہے ہیں۔ جب مرحوم مفتی محمد سعید نے بھاجپا کے ساتھ اتحادی حکومت قائم کی تھی، لیکن وہ فیصلہ لینا وقت کی مجبوری تھی، بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہاتھ ملانے کے سوا پی ڈی پی کے پاس اور کوئی راستہ ہی نہیں بچا تھا۔ لیکن بی جے پی کے ساتھ اتحادی حکومت قائم کرنے کے بعد بھی پی ڈی پی نے کسی کی عزت پر آنچ نہیں آنے دی۔
یہ بھی پڑھیں:NIT Srinagar 'ادارہ نے اپنے قیام سے لیکر اب تک تعلیمی انقلاب لانے میں اہم کردار نبھایا'
ویری نے کہا کہ پی ڈی کے دور اقتدار میں جموں و کشمیر کو ہر لحاظ سے ترقی کی راہ پر گامزن کیا گیا، اس وقت لوگوں کو مشکل ترین حالات کے دلدل سے نکالا گیا، پی ڈی پی نے یہاں امن امان کو قائم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا، لہذا پی ڈی پی ایک واحد ایسی سیاسی پارٹی ہے جو یہاں کے مظلوم قوم کی بہتر ترجمانی کرنے کی اہل ہے۔