ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے نذیر احمد لاوے نے کہا کہ انکو پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی جانب سے کوئی نوٹیفکیشن نہیں بھیجی گئی ہے۔
انہوں نے کہا: میں نے ایسی کوئی ایسی نوٹیفکیشن نہیں دیکھی ہے،پارٹی صدر محبوبہ مفتی تین مہینوں سے نظر بند ہیں۔ وہ نوٹیفکیشن کیسے جاری کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ نذیر احمد لاوے نے لیفٹینٹ گورنر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل ماہ اگست میں خبریں شایع کی گئی تھی کہ انکو پارٹی سے معطل کر دیا گیا تھا، جو بعد میں غلط ثابت ہوئی