راجوری:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے سب ڈویژن تھنہ منڈی کے منہال گلی علاقے میں ایک نوجوان بجلی کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ منیہال گلی کے قریب سنیچر کے روز ایک لائن مین بجلی کی ترسیلی لائن کی مرمت کرنے میں مصروف تھا کہ وہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے لقمہ اجل بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق محمد جہانگیر ولد عبدالعزیز خان سکنا عظمت آباد تھنہ منڈی کے منہال بی علاقے میں ترسیلی لائنوں کے مرمت کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کا کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ بیٹھا۔ مرحوم سات بہنوں کا ایک بھائی تھا جو محکمہ پی ڈی ڈی میں عارضی ملازم کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔
مقامی نوجوانوں کی مدد سے مرحوم کو پولیس کی موجودگی میں بجلی کے کھمبے سے اتارا گیا۔اس واقعے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ بفلیاز روڈ رکھ کر محکمہ بجلی اور انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرے بازی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمہ اور سول انتظامیہ کے اعلی افسران موقع پر پہنچیں تاکہ اس واقعے کی مکمل چھان بین کر کے ورثہ کو انصاف فراہم کیا جا سکے۔ متوفی کی شناخت 28 سالہ محمد جہانگیر ولد عبدالعزیز خان سکنہ عظمت آباد کے بطور ہوئی ہے۔ وہیں لوگوں کا کہنا تھا کہ محکمہ پی ڈی کے عارضی ملازمین قلیل تنخواہوں کے عوض اپنی جانںیں جوکھم میں ڈال کر بجلی کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں لیکن حکومت وقت یا متعلقہ محکمہ کو اس سے کوئی سروکار نہیں اور کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Local People Protest In Pulwama ترال میں کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے خلاف مقامی باشندوں کا سراپا احتجاج
لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ چار بجے اس نوجوان کی موت ہوئی تھی تاہم شام سات بجے تک متلقہ محکمہ کا کوئی بھی آفیسر موقع پر نہیں پہنچا جو کہ انتہائی افسوسناک اور شرم ناک بات ہے۔ دریں اثنا پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں قانونی کارروائی شروع کی گئی ہیں۔ متعلقہ محکمہ کے ایگزیکٹو انجینیئر تقریبا چار گھنٹے بعد جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں انھوں نے مرحوم کے ورثہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔