ETV Bharat / state

پلوامہ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

پلوامہ میں جموں و کشمیر سینٹرل نان گزیٹیڈ الیکٹرک امپلائز یونین نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

پلوامہ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
پلوامہ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 9:35 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پیر کو جموں و کشمیر سینٹرل نان گزیٹیڈ الیکٹرک امپلائز یونین کے اراکین نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا اور ملازمین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

وہیں محکمہ بجلی کو نجی کمپنی کے سپرد کرنے پر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے احتجاجیوں نے کہا کہ ’’اس سے جموں و کشمیر کی عوام کو فائدہ نہیں بلکہ نقصان پہنچے گا اسی لئے ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس کی نجکاری (پرائیویٹائزیشن) نہ کی جائے۔

پلوامہ میں محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج
پی ڈی ڈی کے جے آئی اشیش نے بات کرتے ہوئے کہا کہ' آج ہم جموں کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر گریش چندر مرمو سے گزارش کرنا چاہتے ہیں کہ محکمہ میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے ملازمین کی تنخواہیں واگزار کی جائیں تاکہ انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈیلی ویجر ملازمین پریشان ہیں کیونکہ یہ کئی برسوں سے مستقل نوکری کے انتظار میں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.