ETV Bharat / state

پریس کونسل آف انڈیا کشمیر کا دورہ کرے گی - (پی سی آئی) کی تین رکنی ٹیم ہفتے کو سرینگر پہنچے گی

پریس کونسل آف انڈیا کی تین رکنی کمیٹی کشمیر کا چار روزہ دورہ کرے گی اور یہ کمیٹی سنیچر سے دورے کا آغاز کرے گی۔

پریس کونسل آف انڈیا  ہفتے کو  کشمیر کا دورہ کرے گی

author img

By

Published : Mar 10, 2020, 8:12 PM IST

پریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی) کی تین رکنی ٹیم ہفتے کو سرینگر پہنچے گی جہاں وہ وادی کے صحافیوں، مدیروں اور انتظامیہ کے اہلکاروں کے ساتھ ملاقات کرے گی۔

جموں و کشمیر اطلاعات و رابطہ عامہ کی ڈائریکٹر سحرش اصغر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 'پی سی آئی نے انہیں مطلع کیا ہے کہ رواں ماہ کی 14 تاریخ سے ان کی ٹیم کے دورے کے لیے تیاریاں کی جائیں۔'

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیم ہفتے کو کشمیر پہنچے گئی اور 17 مارچ کے بعد واپس دہلی روانہ ہوگی۔

پانچ اگست کے بعد جموں و کشمیر میں مواصلاتی نظام خاص کر انٹرنیٹ پر عائد پابندی سے صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن پی سی آئی کی طرف سے اس پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔

پی سی آئی نے انتظامیہ کی جانب سے قدغنوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ملک کی سالمیت اور حفاظت کے لیے مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ پر پابندی عائد کرنا جائز تھا۔'

پی سی آئی کے اس بیان پر بھارت میں صحافیوں کی انجمنوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.