یار رہے کہ بانڈی پورہ میں گذشتہ گیارہ برس سے زیر تعمیر پتوشے گرڈ اسٹیشن کی ترسیلی لائن بچھانے کا کام آخری مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اگر موسم سازگار رہا تو آئندہ دس پندرہ دنوں میں ترسیلی لائن پچھانے اور ٹاور نصب کرنے کا کام مکمل ہوگا۔
دریں اثنا ڈی سی بانڈی پورہ شہباز احمد مرزا نے آج محکمہ بجلی کے افسران کے ہمراہ علاقے کا دورہ کرکے علاقے میں جاری کام کا جائزہ لیا۔
اس موقعے پر انہوں نے افسران کو کام میں مزید سرعت لانے کی ہدایت دی۔ واضح رہے بانڈی پورہ میں بجلی کی دستیابی کے حوالے سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے اور لوگ مطالبہ کررہے ہیں کہ انہیں مناسب بجلی فراہم کی جائے'۔