ETV Bharat / state

پامپور: سکاسٹ کے وائس چانسلر نے پروگرام میں شرکت کی - پامپور ای ٹی وی بھارت خبر

واٸس چانسلر سُکاسٹ کشمیر کے پروفسر جے پی شرما نے انٹرنیشنل ٹریڈ سپائس پارک دسو کا دورہ کیا ۔اُن کے ہمراہ ڈائریکٹر ایگریکلچر چودھری محمد اقبال اور ڈائریکٹر ایکسٹنشن سُکاسٹ دل محمد مخدومی،چیف ایگریکلچر آفسر پلوامہ و دیگر افسران بھی موجود رہے۔

وائس چانسلر
وائس چانسلر
author img

By

Published : May 20, 2021, 5:38 PM IST

وائس چانسلر نے انٹرنیشنل ٹریڈ اسپائس کا دورہ کر کے وہاں کسانوں کو دی جانے والی مختلف سہولیات کا جاٸزہ لیا۔انہوں افسروں سے کہا کہ وہ اسپائیس پارک کو ہمیشہ کسانوں کی سہولیات کے لیے کھلا رکھیں تاکہ زعفران اگانے والے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے۔

سکاسٹ کے وائس چانسلر

وائس چانسلر نے اپنے دورے کے دوران ایڈوانس ریسرچ سینٹر دسو پانپور کا بھی دورہ کر کے وہاں یوم کالا ذیرہ پروگرام میں حصہ لیا ۔جہاں آج ڈایریکٹریٹ ریسرچ سینٹرسُکاسٹ اور ڈائیریکٹوریٹ ایگریکلچر کشمیر کی جانب سے مشترکہ طور پر یوم کالا ذیرہ منعقد کیا گیا۔

اس موقع پر ماہرین نے کالا ذیرہ کی افادیت اور اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ کالا ذیرہ نہ صرف مسالہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بلکہ اس سے کچھ ایسی دواٸیاں بھی تیار کی جاتی ہے جس سے بڑی بیماریوں کو آسانی سے قابو کیا جاتا ہے۔

ماہرین نے کہا یہ کہ کالا ذیرہ کی فصل سے کسانوں کو بہت فاٸدے حاصل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا اس فصل میں کسانوں کو زیادہ محنت نہیں لگتی ہے اور اس میں کسانوں کو اچھی قیمت ملتی ہے ۔انہوں نے کسانوں کو چاہے کہ وہ کالا ذیرہ کی زیادہ سے زیادہ کاشت کرے تاکہ انہیں کم وقت میں اچھی آمدنی حاصل ہو سکے۔

کسانوں نے کہا کہ وہ وائس چانسلر سکاسٹ کے شکر گزار ہیں ۔جنہوں نے انہیں کالا ذیرہ جیسے فصل کے بارے میں ضروری جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب اس فصل کی زیاد سے زیادہ کاشت کرنے کی کوشش کرینگے تاکہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔

وائس چانسلر نے کہا کہ زعفران کے ساتھ ساتھ وہ کالا ذیرہ کی پیداوار کو بھی فروغ دینا چاہتے ہیں تاکہ کسانوں کی آمدنی کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کالا ذیرہ ایک ایسی فصل ہے جس سے یہاں کسانوں کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر کی اقتصادیات کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دن منانے کا مقصد یہی ہے کہ ہم عام کسانوں کو کالا ذیرہ کے فوائد بتا سکے تاکہ زیادہ سے زیادہ کسان کو اس فصل کی کاشتکاری کے لیے راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فصل کو فروغ دینے کے غرض سے وہ کسانوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کرینگے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.