ETV Bharat / state

پونچھ: پاکستان نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی - شاہ پور

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے شاہ پور اور کیرنی سیکٹرز (لائن آف کنٹرول) پر ایک بار پھر پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

Pakistan resorts to ceasefire violation in Jammu and Kashmir's Poonch
پونچھ: پاکستان نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی
author img

By

Published : Feb 24, 2020, 6:45 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 10:38 AM IST

جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے شاہ پور اور کیرنی سیکٹرز (لائن آف کنٹرول) پر ایک بار پھر پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی افواج نے چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ تازہ فائرنگ کی وجہ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

فوجی ذرائع کے مطابق پا کستانی افواج نے سرحدی ضلع پونچھ کے شاہ پور اور کیرنی سیکٹرز میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے فائرنگ کی جس کا بھارتی افواج نے معقول جواب دیا۔

پونچھ: پاکستان نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کی وجہ سے کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک دونوں جانب سے شدید گولہ باری جاری تھی۔

واضح رہے گزشتہ چار روز سے پاکستان لگاتار پونچھ علاقہ میں بھارتی چوکیوں کو نشانا بنا رہا ہے۔ یہ کشیدگی اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارت کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 10:38 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.