جموں: جموں اور کشمیر کے سامبا علاقے میں ہندوستان-پاکستان بین الاقوامی سرحد کے ساتھ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ذریعہ ایک پاکستانی درانداز کو مارا گیا، جو کہ مسلسل وارننگ ملنے کے باوجود بھی ہندوستانی سرحد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سرحد پر مامور بی ایس ایف جوانوں نے فائرنگ کرکے درانداز کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
بارڈر سیکورٹی فورسز جموں میں مقیم بی ایس ایف کے ترجمان نے کہا کہ "یکم جون 2023 کے اوائل میں، چوکس بی ایس ایف کے دستوں نے ایک شخص کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی جو سامبا کے علاقے میں پاکستان کی طرف سے سرحد کو پار کر رہا تھا۔ اس شخص کو فوجیوں نے وارننگ دی لیکن وہ بارڈر پر باڑ کی طرف بڑھتا رہا اور فوجیوں کو اس پر گولی چلانے پر مجبور کر دیا۔ بعد میں اسے بی ایس ایف کے ایک چوکس فوجی نے سرحدی باڑ کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
بی ایس ترجمان نے مزید کہا کہ درانداز کے قبضے سے نہ ہی اسلحہ برآمد ہوا اور نہ ہی نارکوٹکس، اس درانداز کے بارے میں مزید جانکاری حاصل کی جارہی ہیں۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے گلپور سیکٹر میں 31 مئی کو تین مشتبہ عسکریت پسندوں کی گرفتاری کے بعد سکیورٹی فورسز نے گرفتار شدگان کے رہائشی مکانوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے گلپور سیکٹر میں بدھوار علیٰ الصبح فوج نے ایک مختصر تصادم کے دوران تین مقامی عسکریت پسندوں کو حراست میں لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ پوچھ تاچھ کے بعد پتہ چلا کہ تینوں پونچھ کے کرمارا علاقے کے رہنے والے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایل او سی پر گرفتار کئے گئے تین مشتبہ عسکریت پسندوں کے گھروں کی تلاشیاں لی گئیں، پولیس