انہوں نے کہا کہ 'عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ (پی اے جی ڈی) کے رہنماؤں نے کشمیر کو لوٹنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی ہے۔'
ان باتوں کا اظہار بھارتیہ جنتا پارٹی کے ڈی ڈی سی امیدوار غلام محمد میر نے اتوار کے روز شمالی کشمیر کے ہندوارہ کے ہارنی پورہ میں ایک کنونشن کے دوران کیا۔
ڈی ڈی سی امیدوار غلام محمد میر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ترقی کے لئے ڈی ڈی سی الیکشن میں بی جے پی کی حمایت کریں۔
کنونشن کے دوران انہوں نے کہا کہ 'جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے عام لوگوں کے مفاد کے لئے کچھ نہیں کیا بلکہ جو بھی کچھ انہوں نے کیا ہمیشہ اپنے مفاد کے لئے کیا۔'
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن (پی اے جی ڈی) سیاسی گروہ ہے۔ کیا انہوں نے ماضی میں کی گئی بدعنوانی کو چھپانے کے لئے خود کو بچانے کے لیے یہ کیا۔'
کنونشن کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے میر نے کہا کہ پی اے جی ڈی کی جگہ تہاڑ جیل میں ہے کیونکہ انہوں نے پچھلے 70 برسوں سے کشمیر کو لوٹا ہے۔