عمران خان نے دہلی نشدد پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔انہوں ںے اس تعلق سےٹوئٹر پر کئی ٹویٹ کئے ہیں۔
عمران خان نے ٹویٹ پر لکھا کہ 'آگاہ رہو! پاکستان میں اگر کسی نے بھی غیر مسلم شہریوں پر ہاتھ اٹھانے کی کوشش کی یا کسی عبادت گاہ کی جانب بری نظر سے دیکھا تو نہایت سختی سے پیش آئیں گے۔ ہماری اقلیتیں اس ملک کی برابر کی شہری ہیں۔'
دوسرے ٹوئٹ میں عمران خان نے لکھا:' گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں میں نے دہلی میں رونما ہونے والی صورتحال سے دنیا کو آگاہ کیا تھا ۔کشمیر آغاز تھا، آج بھارت میں مقیم 200 ملین (20 کروڑ) مسلمان نشانے پر ہیں۔ عالمی برادری کیلئے کچھ کرنے کا یہی صحیح وقت ہیں۔'
واضح رہے کہ قومی دارالحکومت میں رونما ہونے والے تشدد کے دوران اب تک 21 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔