منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں منڈی لورن سڑک پر اڑائی کٹھہ کے مقام پر ایک نامعلوم بس نے ایک سکوٹی کو ٹکر ماری دی۔ جس کے نتیجہ سکوٹی پر سوار شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔سڑک حادثے کے بعد مقامی باشندوں میں غم و غصہ پایا گیا۔ یاد رہے یہ شخص سکوٹی زیر نمبر JK02CN 3390 پر سوار ہوکر منڈی سے لورن کی جانب جارہا تھا کہ منڈی لورن سڑک کے اڑائی کٹھہ مقام پر یہ حادثہ پیش آگیا اور سکوٹی پر سوار شخص کی موقع موت واقع ہوگئی۔
اس کی شناخت محمد رشید ولد محمد دین عمر قریب 36 سال ساکنہ لورن کے بطور ہوئی ہے۔ ذرائع کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق ایک تیز رفتار بس نے سکوٹی کو ٹکر ماری ہے۔ جس کے نتیجہ میں سکوٹی پر سوار شخص کی موت ہی واقع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پلوامہ ضلع کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی کانکنی کا سلسلہ جاری
اس حوالے سے حقلہ سرپنچ کامران بشیر نے اس درد ناک حادثہ کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص ایک غریب کنبہ سے وابستہ ہے اور مزدوری مشکت کرکے اپنے کنبہ کا پیٹ پالتا تھا۔ لیکن اس درد حادثہ میں اس شخص کی موت واقع ہوگئی ہے اور اب اس کے کنبہ کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے۔