اطلاعات کے مطابق یہ شخص اس گاؤں میں کوروناوائرس کے پہلے مریض کا قریبی رشتہ دار یعنی چچا ہے۔ اس علاقے میں جو پہلا کورونا وائرس مریض ہے و پیشہ سے ایک پولیس کانسٹیبل ہے۔
ضلع انتظامیہ کی طرف سے اس گاؤں کو پہلے ہی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔ اس گاؤں کے کئی لوگوں کو مختلف قرنطینہ مراکز میں رکھا گیا ہے اور ساتھ ہی ان کے ٹیسٹ نمنے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں۔
وہیں آج سیکمز صورہ اور سی ڈی ہسپتال سے 9 افراد کے منٖفی ٹیسٹ سامنے آنے کے بعد ان کو اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی. ان میں سے 4 افراد ضلع بڈگام اور 5 سرینگر سے تعلق رکھتے ہیں۔