اخلاق کے بھائی کے مطابق 'ان کے بھائی گھر سے کچھ سامان لینے کے لیے دوپہر بازار گئے تھے جس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آئے۔کچھ دیر بعد اخلاق کے بھائی اشفاق کو سینیئر پولیس افسر نے فون کر کے اطلاع دی کی ان کے بھائی کی موت ہو گئی ہے۔'
اخلاق کو میراں صاحب پولیس اسٹیشن کے پولیس اہلکاروں نے ایف آئی آر 93/2019 کے تحت پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا تھا۔
اخلاق کے بھائی نے پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'پولیس نے غیر ضروری طور پر اخلاق کو گرفتار کیا تھا جس سے اس کی پولیس تحویل میں ہی موت ہو گئی۔'
پولیس کا دعویٰ ہے کہ 'اخلاق کو حراست میں لینے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ فی الحال پولیس نے اس معاملے میں فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 کانسٹبلز کو معطل کیا ہے اور تفتیش کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔'