ETV Bharat / state

مقامی لوگوں کے لیے سرکاری ملازمت، عمرعبداللہ کا طنز - جموں وکشمیر اور لداخ میں ہر ایک کے لیے ملازمتیں ہیں

دراصل عمر عبداللہ نے مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے اس اعلان کے بعد ٹویٹ کیا کہ اب سے ریاست مدھیہ پردیش میں ملازمت پر صرف وہاں کے رہائشیوں کا حق ہوگا۔

مقامی لوگوں کے لیے سرکاری ملازمت، عمرعبداللہ کا طنز

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 2:22 PM IST

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ ' جموں وکشمیر اور لداخ میں ہر ایک کے لیے ملازمتیں ہیں لیکن مدھیہ پردیش میں خصوصی طور پر وہاں کے لوگوں کے لئے سرکاری نوکریاں مخصوص ہیں۔ '

دراصل عمر عبداللہ نے مدھیہ پردیش حکومت کی جانب سے اس اعلان کے بعد ٹویٹ کیا کہ اب سے ریاست مدھیہ پردیش میں ملازمت پر صرف وہاں کے رہائشیوں کا حق ہوگا۔

مقامی لوگوں کے لیے سرکاری ملازمت، عمر عبداللہ کا طنز

چوہان نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ریاستی حکومت نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں سرکاری ملازمتیں صرف ریاست کے رہائشیوں کو دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

مدھیہ پردیش: سرکاری ملازمتیں اب ریاستی شہریوں کے لیے مخصوص

یہ اعلان تین دن قبل کیا گیا تھا تاہم آج شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست میں سرکاری نوکریوں کے لئے مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ' اس کے لیے ہم ضروری قانونی دفعات بنا رہے ہیں۔ مدھیہ پردیش کے وسائل ریاست کے بچوں کے لئے ہیں۔'

عمر عبداللہ نے شیوراج سنگھ چوہان کے اس اعلان کے بعد حکومت پر طنز کرتے لکھا کہ' جموں وکشمیر اور لداخ میں ہر ایک کے لیے ملازمتیں ہیں لیکن مدھیہ پردیش میں خصوصی طور پر وہاں کے لوگوں کے لیے نوکریاں دستیاب ہیں۔وہاں کوئی تعجب کی بات نہیں!'

واضح رہے کہ بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کو دفعہ 370 کے تحت حاصل خصوصی حیثیت اور دفعہ 35 اے کی منسوخی کے بعد ڈومیسائل قوانین میں ترمیم کر کے غیر مقامی لوگوں کو جموں و کشمیر میں رہائشی حقوق دینے کے لئے راہ ہموار کی۔

ترمیم شدہ ڈومیسائل قوانین کے مطابق بھارت کے کسی بھی شہری جس نے جموں و کشمیر میں 15 برس سے سرکاری یا کسی نجی ادارے میں کام کیا ہو، یا اس کے کسی بچے کو یہاں کے اسکول کی سند ہو وہ جموں و کشمیر کا ڈومیسائل بن سکتا ہے-

ماہرین کا ماننا ہے کہ 'نئے ڈومیسائل قانون کا مقصد جموں و کشمیر کی آبادی کا تناسب بدل کر مسلم اکثریتی شناخت کو ختم کرنا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.