ETV Bharat / state

بزرگ اور عمر رسیدہ رائے دہندگان کے تاثرات - kashmir ganderbal

سخت سردی کے باوجود گاندربل کے تین حلقوں میں ووٹروں کی اچھی خاصی تعداد دیکھنے کو ملی۔ مرد رائے دہندگان کے ساتھ ساتھ خواتین ووٹروں نے بھی اپنے ووٹ کا بھر پور استعمال کیا۔

بزرگ اور عمر رسیدہ رائے دہندگان کے تاثرات

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 12:24 PM IST

ڈی ڈی سی ، پنچایتی اور بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات کے تیسے مرحلے کے لئے 33انتخابی حلقوں میں آج ووٹنگ عمل میں لائی جارہی ہے ۔جس میں 16حلقے کشمیر کے ہیں جبکہ 17حلقے جموں کے ہیں۔ ان حلقوں میں2046پولنگ مراکز قائم ہیں۔جن میں سے 1254 مراکز وادی کشمیر میں ہیں جبکہ 792مراکز جموں خطے میں قائم کئے گئے ہیں ۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ میں 305میداروں کی قسمت کا فیصلہ جموں وکشمیر کے 7لاکھ 37ہزار 6سو 48 رائے دہندگان کریں گے ۔

بزرگ اور عمر رسیدہ رائے دہندگان کے تاثرات
آٹھ مرحلوں پر محیط اس پولنگ کا سلسلہ 19دسمبر کو اختتام پزیر ہوگا جبکہ 22 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ جموں وکشمیر میں پہلی مرتبہ ڈی ڈی سی کے انتخابات منعقد کئے جانے سے جموں وکشمیر میں تھری ٹائر پنچایتی راج سسٹم رائج ہوگا وہیں یو ٹی میں ڈی ڈی سی کونسلوں کو پانچ برس کی مدت کے لئے منتخب کیا جائے گا۔واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات پارٹی بنیادوں پر ہو رہے ہیں اس میں 6سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، عوامی نیشنل کانفرنس، پیپلز مومنٹ، پیلز کانفرس اور سی پی آئی ایم کا مشترکہ فورم عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس سمیت اپنی پارٹی حصہ لے رہی ہیں۔ وہیں آزاد امیدواروں کی اچھی خاصی تعداد بھی میدان میں ہے۔ادھر وسطی کشمیر گاندربل میں تیسرے مرحلے کے تحت جن میں 3 حلقوں میں ووٹ ڈالیں جارہے ہیں ان میں گاندربل A,BC شامل ہیں۔ ضلع گاندبل میں تیسرے مرحلے کے تحت 27 امیدوار میدان میں ہیں۔سخت سردی کے باوجود گاندربل کے تین حلقوں میں ووٹروں کی اچھی خاصی تعداد دیکھنے کو ملی۔ مرد رائے دہندگان کے ساتھ ساتھ خواتین ووٹروں نے بھی اپنے ووٹ کا بھر پور استعمال کیا۔ادھر خواتین رائے دہندگان میں کئی عمر رسیدہ خواتین نے بھی آج ان حلقوں میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ اپنے حق کا استعمال کر کے امیدواروں کا قسمت بلیٹ بوکسز میں بند کر دیا ۔ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ان بزرگ رائے دہندگان سے بات کرتے ہوئے ان کے تاثرات جاننے کی کوشش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.