ETV Bharat / state

کووڈ 19 سے متاثرہ ملازم لاپتہ، نوشہرہ قصبہ سیل - jammu kashmir news

ضلع راجوری کے نوشہرہ سب ڈویژن ہسپتال کے ایک ملازم کا کورونا ٹسیٹ مثبت آنے کے بعد وہ ملازم لاپتہ ہو گیا ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے ہسپتال اور نوشہرہ ڈویژن کو سیل کر دیا ہے۔

نوشہرہ قصبہ سیل ، کووڈ ۔19 مثبت ملازم فرار

author img

By

Published : Jul 15, 2020, 5:33 PM IST

ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہسپتال کے ایک اسٹور کیپر کا کچھ دن قبل کورونا ٹیسٹ کرنے لے لیے سیمپل لیا گیا تھا جس کے بعد ان کی رپورٹ مثبت پائی گئی۔

عہدیدار نے بتایا کہ "اطلاع موصول ہونے کے فوری بعد، محکمہ صحت کی ایک ٹیم مریض کے گھر پہنچی لیکن وہ لاپتہ ہوگئے جس کے بعد اس کا پتہ لگانے کے لئے بڑے پیمانے پر کارروائی شروع کی گئی۔"

احتیاطی اقدام کے طور پر حکام نے نوشہرہ قصبہ اور سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کو سیل کردیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نوشہرہ، ایس ایس سنبیل نے بتایا "ہم نے فرمیگیشن اور صفائی ستھرائی کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال کو بند کر دیا ہے اور پورا عملہ قرنطین کردیا گیا ہے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.