پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ پولیس بانہال نے مصدقہ اطلاع کے بنیاد پر قومی شاہراہ کے ٹی چوک کے مقام پر ناکہ لگاکر وادی کی طرف جارہی گاڑیوں کی تلاشی لے رہے تھے۔
تلاشی کے دوران ٹرک نمبر JK09-4713 جو کشمیر کی طرف جارہی تھی 800 کوڈین کی بوتلیں برآمد ہوئی۔
پولیس نے ملزم ڈرائیور محمد اقبال ڈار ولد مشتاق احمد ڈار ساکنہ رقع بار تصیل ویٹرگام ضلع بارہمولہ سرینگر کو گرفتار کر کے اسکے خلاف کیس درج کیا۔
پولیس نے کیس درج کر کے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔