ETV Bharat / state

غیر ریاستی کاریگر واپس کشمیر لوٹ آئے - واپس کشمیر لوٹ آئے

گذشتہ ماہ 5اگست کو جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی حیثیت دفعہ 370کی منسوخی اور اس سے قبل امرناتھ یاتریوں اور وادی کی سیر کے لیے آئے سیاحوں کو اپنا دورہ اور سیر بیچ میں ہی ترک کرکے کشمیر چھوڑنے کی ایڈوائزری کے بعد یاتریوں اور سیاحوں نے ہی نہیں بلکہ کشمیر آئے مختلف کاروباریوں اور مزدوروں نے بھی وادی چھوڑ کر اپنے وطن لوٹنے کا سلسلہ شروع کیا۔

غیر ریاستی کاریگر واپس کشمیر لوٹ آئے
author img

By

Published : Sep 16, 2019, 9:26 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 9:21 PM IST

پچھلے تقریباً چھ ہفتوں سے جاری بندشوں اور موصلاتی نظام کی معطلی سے عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے، وہیں مزدوروں اور کاریگروں کے وادی چھوڑ کر واپس اپنے گھروں کو لوٹنے کی وجہ سے تعمیراتی کام کاج تقریباً ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے، تاہم انتظامیہ کی جانب سے لینڈلائن کی بحالی اور بندشوں میں نرمی کے باعث غیر مقامی کاریگروں اور مزدوروں نے وادی آنا شروع کر دیا ہے۔

غیر ریاستی کاریگر واپس کشمیر لوٹ آئے

نمائندے کے مطابق جنوبی کشمیر کے پلوامہ اور شوپیاں اضلاع میں ان مزدوروں نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے غیر مقامی مزدوروں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں اور امرناتھ یاتریوں کے لئے جاری کی گئی ایڈوائزری کے بعد کشمیر میں موجود غیر ریاستی کاریگروں، مزدوروں اور تاجروں نے بھی وادی چھوڑنے میں ہی عافیت محسوس کی۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ’’اچانک وادی چھوڑنے کی وجہ سے جہاں کام ادھورا رہ گیا تھا وہیں بیوپاریوں اور خریداروں کے پاس بھی مزدوری پھنسی ہوئی تھی۔‘‘

وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق واپس لوٹ آئے کاریگروں کا کہنا تھا انہیں کشمیر میں کسی قسم کا کوئی خطرہ محسوس نہیں ہوتا کیونکہ وہ برسوں سے یہاں کام کرتے آ رہے ہیں۔

غیر ریاستی مزدوروں نے آئندہ بھی کشمیر میں کام جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 30, 2019, 9:21 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.