ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے غیر ریاستی باشندوں نے کہا کہ وہ روزی روٹی کمانے کے لئے ہر برس یہاں آجاتے ہیں، تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے وہ رواں برس روزی روٹی سے محروم ہو گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے گھروں کو واپس جانے کے خواہش مند ہیں جس کو لے کر وہ گزشتہ دو ماہ سے کوشش کر رہے ہیں۔
اپنے مطالبہ کو لے گزشتہ کئ روز سے وہ ضلع انتظامیہ کے دفتر کا چکر کاٹ رہے ہیں، تاہم انہیں روزانہ مایوس ہو کر واپس جانا پڑتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالی مشکلات کے سبب وہ ذہنی کوفت کا شکار ہوئے ہیں۔
مذکورہ افراد نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ انہیں اپنے آبائی ریاستوں کو واپس بھیجنے کا انتظام کیا جائے۔