ETV Bharat / state

اساتذہ کی کوئی پوسٹ زیر التواء نہیں: جے کے ایس ایس بی - جموں و کشمیر سروسز سیلیکشن بورڈ

جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ نے کہا ہے کہ 'اس وقت بوڑد میں اساتذہ کی کوئی بھی اسامی زیر التوا نہیں ہے اور نہ ہی اسکول ایجوکیشن کی جانب سے اساتذہ کی اسامیوں یا اس سے منسلک کسی دوسرے عہدے کے لئے بوڑد کو کوئی بھی انڈنٹ موصول ہوئی ہے۔'

اساتذہ کی کوئی پوسٹ زیر التواء نہیں: جے کے ایس ایس بی

author img

By

Published : Sep 4, 2020, 1:06 PM IST

بورڈ نے ان خبروں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سال 2017 میں 2154 اسامیوں کو پُر کرنے کی خاطر بورڈ کو انڈنٹ بھیجی تھی۔ اس میں 14 اضلاع کے لئے جنرل لائن ٹیچر، سائنس، اردو اور ریاضی اساتذہ کی اسامیاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جموں اور بارہمولہ میں دو سی آئی آئی ٹی قائم کئے جائیں گے

ایس ایس بی نے اپنی وضاحت میں مزید کہا کہ 'بورڈ نے ان اسامیوں کو نوٹس نمبر 06،2017 (آئٹم نمبر1-142) کے تحت شائع کیا تھا۔ بعد میں اہل امیدواروں کے امتحانات منعقد کر کے 2154 اسامیوں کے لئے منتخب ہوئے امیداروں کی حتمی فہرست بھی باضابطہ طور ایس ایس بی کی ویب سائٹ پر شائع کی تھی۔ پھر آخری مرحلے کی تکمیل کے بعد مارچ 2019 کے مہینے میں محکمہ اسکول تعلیم کو ارسال بھی کر دی گئی تھی۔'

جموں و کشمیر ایس ایس بی نے آگاہ کیا ہے کہ 'اساتذہ کی اسامیوں کو پُر کرنے کے لئے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے بورڈ کو کوئی نیا انڈنٹ موصول نہیں ہوا ہے اور نہ ہی بورڈ میں اساتذہ کی کوئی اسامی زیر التواء ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.