ETV Bharat / state

Har Ghar Tiranga Campaign: ترنگا مہم پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے، وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ - Har Ghar Tiranga Campaign

وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ہفتے کے روز سانبہ میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر گھر ترنگا مہم پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ بھارت کے ہر شہری کو اپنے قومی پرچم پر فخر ہونا چاہیے۔ No political parties should object to the tricolor campaign

ترنگا مہم پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہئے: وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ

author img

By

Published : Aug 1, 2022, 10:21 PM IST

جموں: وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے ہفتے کے روز کہا کہ ہر گھر ترنگا مہم پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت کے ہر شہری کو اپنے قومی پرچم پر فخر ہونا چاہیے۔ ان باتوں کا اظہار موصوف نے سانبہ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا۔ No political parties should object to the tricolor campaign

انہوں نے کہا کہ ہر گھر ترنگا مہم پر کسی بھی سیاسی جماعتوں کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے کیونکہ یہ بحث کا موضوع ہی نہیں ہے۔ ان کے مطابق ترنگا ہم سب کا ہے اس میں ذات پات یا مذہب کا کوئی عمل دخل نہیں ہے کیونکہ جو بھی بھارت کا شہری ہے اس کو ترنگے پر فخر ہے۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ کوئی کہہ سکتا ہے کہ ترنگا اس کا نہیں ہے؟

وہیں ہر گھر ترنگا مہم پر نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی نے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے زبردستی نہیں کی جانی چاہیے۔ اس سے قبل سنٹرل یونیورسٹی جموں کے زیر اہتمام پینل ڈسکشن میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا Modi@20″ کتاب کے جوہر اور روح کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ اس کا حقیقی تناظر میں مطالعہ کیا جانا چاہیے‘‘۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نشاندہی کی کہ نریندر مودی واحد ہندوستانی رہنما ہیں جنہوں نے بطور سربراہ حکومت 20 سال مکمل کیے۔ پہلے وزیر اعلیٰ اور پھر وزیر اعظم کے طور پر یہ دنیا بھر میں ایک نادر کارنامہ ہو سکتا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ مودی کا ماضی میں رکن پارلیمنٹ رہے بغیر کسی وزیر اعلیٰ کا براہ راست وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کا نادر واقعہ تھا اور سب سے بڑی امتیازی بات یہ ہے کہ مودی 2002 میں وزیر اعلیٰ بننے سے پہلے کبھی حکومت یا انتظامیہ میں کوئی عہدہ نہیں رکھتے تھے اور نہ ہی ماضی میں کوئی الیکشن لڑے تھے، چاہے مقامی سطح پر ہو یا ریاستی سطح پر یا قومی سطح پر اور زیادہ تر تنظیمی سرگرمیوں میں مصروف تھے۔ No political parties should object to the tricolor campaign

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا’’ ہمیں اس بات کا مطالعہ اور تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ کون سے ضروری عوامل ہیں جنہوں نے مودی کے گورننس ماڈل کو 20 سال تک برقرار رکھا اور 20 سال سے آگے بھی برقرار رکھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.