جموں و کشمیر کی نظر بند سابقہ وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے اپنی والدہ کے ذاتی ٹویٹر ہینڈل پر شہریت ترمیمی بل کی منظوری سے متعلق مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کی ۔
انہوں نے اس بات کا اشارہ دیتے ہوئے لکھا کہ ملک کی بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت مسلم کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ امتیازی سلوک کرتی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’ مسلمانوں کے لیے بھارت میں کوئی جگہ نہیں ہے‘۔