ETV Bharat / state

نیلفن ٹاپ کے لوگوں کو ملا پینے کا صاف پانی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 28, 2023, 1:10 PM IST

Updated : Dec 31, 2023, 6:28 PM IST

Water Scheme in Nilphantop جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے سب ضلع کوکرناگ کے مقامی باشندوں نے نیلفن ٹاپ پہاڑ کی چوٹی تک پانی پہنچانے کے لیے انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جل نے ہمارے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا۔

nilphantop-residents-thanks-to-phe-department-for-water-arrangement
نیلفن ٹاپ پہاڑ کی چوٹی تک پانی پہنچنے پر مقامی لوگوں میں خوشی

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے تاریخی حیثیت رکھنے والے ضلع اننت ناگ کو قدرت نے بیش قیمتی وسائل سے مالا مال کیا ہے۔اس میں یہاں کا پانی سر فہرست ہے۔ وادی کشمیر میں ہزاروں چشمے آج بھی موجود ہے۔ ان کی بدولت نہ صرف وادئے گُل پوش کے لاکھوں لوگ اپنی پیاس بجھا لیتے ہیں، بلکہ ان چشموں کے باعث ہزاروں کنال اراضی بھی سیراب ہوجاتی ہے۔تاہم وادی میں قدرتی وسائل ہونے کے باوجود بھی کئی علاقے ایسے بھی موجود ہیں جہاں لوگ پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس جاتے ہیں۔

مرکزی حکومت کی جانب سے جل جیون مشن پروگرام کا آغاز بڑے پیمانے پر شروع کیا گیا ہے،جسے 15 اگست 2019 کو ملک کے وزیر اعظم نے شروع کیا تھا۔ پروگرام کا اصل مقصد یہی ہے کہ پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سب ضلع کوکرناگ کو لاتعداد چشموں کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے، کہا جاتا ہے کہ کوکرناگ کا پانی پیاس اور بھوک دونوں کو مٹاتا ہے اور یہ پانی نظام ہاضمے کے لئے کافی مفید ہے۔اگرچہ کوکرناگ ایک جانب قدرتی خوبصورتی اور دیگر وسائل سے مالامال ہے،وہی دوسری جانب یہاں انگنت علاقے ایسے بھی موجود ہیں جنہیں پانی کی بوند بوند کے لئے ترسنا پڑتا تھا۔

ان ہی علاقوں میں نیلفن ٹاپ نامی علاقہ بھی شامل تھا جہاں لوگ کل تک پینے کے صاف پانی سے محروم تھے، تاہم مرکزی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدام سے مقامی لوگ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے ہیں۔مقامی لوگوں نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا دل خوشی سے پھولے نہیں سما رہا ہے۔

سطح سمندر سے 8166 فٹ کی بلندی پر واقع نیلفن ٹاپ کے لوگ برفباری کے ایام میں برف کو پگلا کر پانی پیتے تھے، جبکہ موسم گرما میں مقامی لوگ نیچے دور دراز علاقوں سے گدھوں پر پانی لایا کرتے تھے، جس کے نتیجے میں مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔مقامی باشندوں نے نیلفن ٹاپ پہاڑ کی چوٹی تک پانی پہنچانے کے لیے انتظامیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جل نے ہمارے خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔

محکمہ جل شکتی کے ایکزیکٹیو انجنئیر سریر احمد وانی نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اسکیم 414 لاکھ روپیوں سے تعمیر کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسکیم سے 325 مکینوں کو پینے کا پانی فراہم ہو رہا ہے۔اسریر احمد کے مطابق جل جیون مشن کے تحت مذکورہ علاقے میں رواں سال چار مہینوں کے اندر ہی علاقے کے لوگوں کو مشکلات سے نجات دلائی۔ آفیسر نے مقامی لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اس پانی کی قدر کریں٬ جس کی ایک ایک بوند کے لئے وہ کل تک ترس رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: اراضی رنجش کے چلتے تقریباً دو سو بادام کے درخت کاٹ دیے گئے

واضح رہے کہ جل جیون مشن (JJM) حکومت ہند کا ایک فلیگ شپ پروگرام ہے،جسے 15 اگست 2019 کو ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے شروع کیا تھا۔ یہ پروگرام اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ہدف کو حاصل کرنے کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔ اس کا مقصد سب کے لیے پانی کی رسائی کو یقینی بنانا ہے۔

Last Updated : Dec 31, 2023, 6:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.